ورجینیا کے الکشن مین وہٹنگ نومبر ٢٠٢٤

اس سال ورجینیا میں، امریکی ایوان نمائندگان، امریکی سینیٹ، صدر کے کے ساتھ ساتھ مقامی دفاتر جیسے کہ اسکول بورڈز، انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے! کیا آپ جانتے ہیں کہ 2017 میں، ورجینیا ہاؤس کی سیٹ کا فیصلہ ایک پیالے سے نام نکال کر کیا گیا تھا کیونکہ الیکشن برابر تھا؟ الیکشن جیتنے والا صرف ایک ووٹ پر آ سکتا ہے!

ایشیائی امریکی اہل ووٹروں کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا گروپ ہے، اور حالیہ انتخابات میں ہمارے ووٹنگ ٹرن آؤٹ آسمان کو چھو رہا ہے۔ ہمیں اس رفتار کو جاری رکھنا چاہیے اور اپنی آوازوں کو سنانا چاہیے۔ آپ کا  ووٹ اس بات کا اظہار ہے کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے اور یہ آپ کی کمیونٹی کی اقدار کی وکالت کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ہم یہاں تک اس لیے آئے ہیں کیونکہ ہماری کمیونٹیز لچکدار اور متحد ہیں۔ آئیے ایک دوسرے کو دکھانا جاری رکھیں۔

٢٠٢١ میں جو ریڈسٹرکٹںگ ہوی تھی اس کی وجہ سے اب نئی انتخابی حدود کھینچ دی گئ ہیں۔ اپنے نئے پولنگ کے مقامات، ضلعی نمبر تلاش کریں، اور معلومات حاصل کریں کے کون سے سیاستدانوں کی سیٹ اس الکشن میں بیلٹ پر ہے۔ ہماری چیک لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ دینے کا منصوبہ بنائیں۔

چیک لسٹ: کیا آپ ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں؟

جانئے کہ آپ کے بیلٹ پر کون ہے۔

٢

ووٹ دینے کے لیے رجسٹر کریں یا اپنی موجودہ رجسٹریشن کی حیثیت چیک کریں۔

١

اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو ووٹ دالنے کو کہیں۔

٤

منصوبہ بنائیں کہ آپ کیسے اور کب ووٹ دیں گے۔

٣

۵ نومبر

ذاتی طور پر ابتدائ ووٹنگ کا پہلا دن

۲ نومبر

 ووٹ دینے کے لیے ریجسٹر اور اپنی ووٹر کی معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا آخری دن. ووٹر اس تاریخ کے بعد الیکشن کے دن کے ذریعے ذاتی طور پر اندراج کر سکتے ہیں اور عارضی بیلٹ ڈال سکتے ہیں۔

جون ۱۵

ذاتی طور پر ابتدائ ووٹنگ کا آخری دن

جون ۱۸

۱۸ الکشن کا دن

ووٹ کے لیے ریجسٹر کریں یا اپنی ووٹر ریجسٹریشن کو اپڈیٹ کریں

اگر آپ نے گھر بدلا ہے یا اپنا نام تبدیل کیا ہے تو اپنی ووٹر ریجسٹریشن کو اپڈیٹ کریں۔
اگر آپ کے پاس ورجینیا کا ڈرائیور لائسنس یا اسٹیٹ شناختی کارڈ نہیں ہے تو آپ ان طریقوں سے ریجسٹر کر سکتے ہیں

ووٹ دینے کے لئے ریجسٹر اور اپنی ووٹر کی معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا آخری دن ۲۸مئی ہے۔
ووٹر ریجسٹریشن بھیجنے کے بعد آپ کو میل میں اطلاح ملے گی جس میں آپ کی رجسٹریشن کی حیثیت کی تصدیق ہوگی۔ اگر آپ کو کوئی خط نہی ملے تو اپنا ووٹر ریکارڈ آن لائن چیک کریں یا اپنے مقامی رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی درخواست پر کارروائی ہو گئی ہے۔
اگر آپ ووٹر کے اندراج کی آخری تاریخ تک ووٹر ریجسٹریشن نہ کر سکیں ، تو اسی دن رجسٹریشن آپ کو عارضی بیلٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن عارضی بیلٹ کو فوری طور پر شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس کے لئے آپ کی شناخت یا اہلیت کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

صدر

صدر ریاستہائے متحدہ امریکہ کا سربراہ ہوتا ہے۔ ان کا حلقہ پورے ملک پر مشتمل ہے۔

ذمہ داریاں:

  • کانگریس سے منظور شدہ بلوں پر دستخط
  • سیاسی تقرریاں کریں جیسے سفیر اور کابینہ کے ارکان
  • امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان معاہدوں کی تجویز اور مذاکرات کریں۔
  • ریاستہائے متحدہ کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف

 امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان کانگریس کے ان دو ایوانوں میں سے ایک ہے، جو ہماری وفاقی حکومت کی قانون ساز شاخ کو تشکیل دیتے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی نشستوں کا انتخاب ہر دو سال بعد ہوتا ہے۔ ہر ریاست کے نمائندوں کی تعداد کا تعین ریاست کی آبادی سے ہوتا ہے۔ ورجینیا میں ایوان نمائندگان کی 11 نشستیں ہیں۔

ذمہ داریوں میں شامل ہیں

  • حلقوں سے ملیں، ان کے تحفظات سنیں، اور ان کے بہترین مفادات کی وکالت کریں۔
  • تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، سماجی خدمات، اور عوامی تحفظ سمیت معاملات پر وفاقی قوانین بنائیں اور پاس کریں۔
  • ریونیو بڑھانے والے تمام بلز متعارف کروائیں۔
  • صدر یا دوسرے وفاقی افسر کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کریں۔
  • اگر الیکٹورل کالج برابر ہو تو صدر منتخب کریں۔

امریکی سینیٹ

امریکی سینیٹ کانگریس کے دو ایوانوں میں سے ایک ہے، جو ہماری وفاقی حکومت کی قانون سازی کی شاخ بناتی ہے۔
یہ عہدہ ہر چھ سال بعد انتخابات کے لیے ہوتا ہے۔ ہر ریاست دو امریکی سینیٹرز کا انتخاب کرتی ہے جو سینیٹ کے 100 ارکان پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ذمہ داریاں:

  • قانون سازی اور مسودے کی تجویز پیش کرنا اور بلوں میں ترمیم کرنا۔
  • وفاقی بجٹ کی نگرانی کرنا ۔
  • مواخذے کے مقدمے میں دو تہائی ووٹ کے ساتھ ایک ایگزیکٹو یا عدالتی اہلکار کو مجرم ٹہرانا
  • صدارتی تقرریوں کو ایگزیکٹو اور جوڈیشل برانچ کے عہدوں پر منظور یا مسترد کرنا-

اسکول بورڈ

اسکول بورڈز اپنے مقامی دائرہ اختیار کے سرکاری سکول چلاتے ہیں۔ ان کا کام ہے کہ وہ اسکول کی پالیسی مرتب اور ہدایات بنائں تاکہ سرکاری اسکولوں کے پروگرام کا مناسب انتظام یقینی ہو جائےہر کاؤنٹی کے اسکول بورڈ کی سیٹوں کی تعداد فرق ہیں اور یہ بھی کہ کتنی سیٹیں ضلع اور/یا پوری کاؤنٹی سے منتخب ہوں گی۔ مزید معلومات کے لئے اپنی کاؤنٹی کی ویب سائٹ دیکھیں

ذمہ داریاں:

  • اسکول سے متعلق مسائل پر طلباء، والدین اور عملے کی گواہی سننا
  • سرکاری اسکولوں کے لئے بجٹ اور پالیسیاں بنانا
  • سرکاری اسکول کے نصاب کے مواد کے بارے میں فیصلے کرنا
  • اساتذہ کی تنخواہوں کے فیصلے کرنا

آپ سہولت کے لیے بذریعہ ڈاک ووٹ دے سکتے ہیں، یا الیکشن کے دن لمبی لائنوں سے بچنے کے لیے ذاتی طور پر جلد ووٹ دے سکتے ہیں۔ ووٹنگ کے مختلف طریقوں کے بارے میں جانیں تاکہ آپ فیصلا کر سکیں کے آپ کےلئے کون سا طریقہ بہتر ہے، اور یقینی بنائیں کہ آپ اپنی بات پہنچا سکیں

ڈاک کے ذریعے ووٹ دیں — غیر حاضر

اپنے غیر حاضر بیلٹ کے لیے ۲۵ اکتوبر شام ۵ بجے تک درخواست دیں:

  • آن لائن
  • کاغذ پر – اس درخواست فارم کو پرنٹ کر کے مکمل کریں اور اپنی مقامی رجسٹرار آفس کو میل، فیکس یا، ای میل کے ذریعے بھیجیں۔ درخواست فارم انگریزی، ہسپانوی، کورین، اور ویتنامی زبانوں میں دستیاب ہ
  • مستقبل کے تمام انتخابات کے لیے بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کے لیے، مستقل غیر حاضری کے اختیار کے سیکشن میں ☑️ ہاں کو چیک کریں۔
اپنے بیلٹ کو درست طریقے سے مکمل کرنے کے لئے تمام ہدایات پر عمل کریں۔

  • ااس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس لفافے کے باہر تمام ضروری دستکاری ,نیز آپ کے ایس ایس این (سوشل سیکیورٹی نمبر کے آخری چار ہندسے – موجود ہیں
اپنا بیلٹ واپس کریں، یا تو

  • بذریعہ ڈاک – پوسٹ آفس کو یہ ۵ نومبر تک وصول ہو جانا چاہئے
  • محفوظ ڈراپ باکسز اپنے شہر یا کاؤنٹی کی ووٹنگ سائٹ پر مقامات تلاش کریں
  • ذاتی طور پر – ۵ نومبر شام ٧ بجے سے پہلے اپنے مقامی رجسٹرار آفس میں ووٹ ڈال دیں
کوئی بھی رجسٹرڈ ووٹر کسی بھی وجہ سے غیر حاضر ووٹ دے سکتا ہ
تمام میل-ان بیلٹس کو ٹریک کیا جا سکتا اپنا بیلٹ ادھر ٹریک کریں hamkaecenter.org/vote
میل میں تاخیر سے بچنے کے لئے جلد از جلد اپنے بیلٹ کی  – درخواست کریں اور واپس کریں

ذاتی طور پر جلد ووٹ دیں

۲۰ ستمبر – ۲ نومبر
شناختی کارڈ کی ایک قابل قبول کاپی لائیں یا شناختی تصدیقی بیان پر دستخط کریں

  • آپ کو کوئ بھی ایک شناخت دکھانے کی ضرورت ہے لیکن  اس کے لئے تصویر کی شناخت کی ضرورت نہیں ہے ۔ قابل قبول شناخت میں کوئی بھی سرکاری دستاویز شامل ہیں جن پر آپ کا نام اور پتہ ہو، جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹ، یوٹیلیٹی بل، یا پے چیک
  • اگر آپ کے پاس قابل قبول شناخت نہیں ہے، تو آپ کو پھر بھی ووٹ دینے کی اجازت ہو گی اگر آپ اپنی شناخت کی تصدیقی بیان پر دستخط کر لیں
پ کو کسی درخواست کو پُر کرنے یا جلد از جلد ووٹ دینے کی وجہ فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے-
گر آپ کو زبان کو سمجھنے میں مدد کی ضرورت ہے، تو یہ آپ کا حق ہے کہ کسی کو ووٹنگ بوتھ میں اپنے ساتھ لائں، مثلاً خاندان کے کسی فرد کو، دوست یہ پڑوسی، سوایے اپنے امپلائر یا یونین کے نمائندے کے۔

الکشن کے دن ووٹ دالیں

منگل ۵ نومبر کو صبح ٦ بجے اور شام ٧ بجے کے درمیان اپنے پولنگ کے مقام پر جائیں

  • جو بھی لائن میں شام ٧ بجے تک موجود ہوں گے تو انہے ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی
اپنے پولنگ کے مقام پر ووٹ دیں۔ 
شناختی کارڈ کی ایک قابل قبول کاپی لائیں یا شناختی تصدیقی بیان پر دستخط کریں

  • آپ کو کوئ بھی ایک شناخت دکھانے کی ضرورت ہے لیکن  اس کے لئے تصویر کی شناخت کی ضرورت نہیں ہے ۔ قابل قبول شناخت میں کوئی بھی سرکاری دستاویز شامل ہیں جن پر آپ کا نام اور پتہ ہو، جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹ، یوٹیلیٹی بل، یا پے چیک
  • اگر آپ کے پاس قابل قبول شناخت نہیں ہے، تو آپ کو پھر بھی ووٹ دینے کی اجازت ہو گی اگر آپ اپنی شناخت کی تصدیقی بیان پر دستخط کر لیں
گر آپ کو زبان کو سمجھنے میں مدد کی ضرورت ہے، تو یہ آپ کا حق ہے کہ کسی کو ووٹنگ بوتھ میں اپنے ساتھ لائں، مثلاً خاندان کے کسی فرد کو، دوست یہ پڑوسی، سوایے اپنے امپلائر یا یونین کے نمائندے کے۔

کیا آپ کے کوئ سوالات ہیں یا ووٹنگ میں کوئ مدد کی ضرورت ہے؟

مندرجہ زیل ہاٹ لائنز پر کال کریں

مینڈارن، کینٹونیز، کورین، ویتنامی، ٹیگالوگ، اردو، ہندی اور بنگالی: 888-API-VOTE (888-274-8683)

شامل ہون

اپنی کمیونٹی میں شہری مصروفیت کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمیں ان رضاکاروں کی ضرورت ہے

رجمہ کرنے اور ترجمے کا جائزہ لینے والے

پول کی مانیٹرنگ کرنے والے

پول ورکر

ہر سال ووٹ ڈالنا تبدیلی لانے کا ایک طریقہ ہے- ایسے اور کافی طریقے ہیں۔ ہمیں مزید تبدیلی لانے کے لئے اپنی کمیونٹیز میں جد و جہد جاری رکھنی ہوگی۔