اس سال ورجینیا میں، اسٹیٹ ہاؤس آف ڈیلیگیٹ، اسٹیٹ سینیٹ اور مقامی دفاتر جیسے کہ بورڈ آف سپروائزرز اور اسکول بورڈز، الکشن کے لیے تیار ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٢٠١٧ میں، ورجینیا ہاؤس کی سیٹ کا فیصلہ پرچی نکال کر کیا گیا تھا کیونکہ الیکشن کا نتیجہ برابر تھا؟ اسٹیٹ اور مقامی الکشن میں، جیت کا فیصلہ صرف ایک ووٹ پر آ سکتا ہے۔
ایشیائی امریکی ووٹنگ کا ایک اہم بلاک ہیں اور حالیہ الکشن میں ان کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ہمیں اپنی بات کو آگے پہنچاتے رہنا چاہیے۔ پرائمیری الکشن کی ووٹنگ، پہلا مرحلا ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز یہ تے کرتے ہیں کے کون آم الکشن کی بیلٹ پر ہوں گے۔ آپ کا پرائمیری ووٹ آپ کے سب سے اہم مطالبے کا اظہار ہے، پالیسیوں سے لے کر حکومتی اخراجات تک۔ آپ ان لیڈروں کو ووٹ دے رہے ہیں جو آپ اور آپ کی برادری کے لئے لڑیں گے۔
٢٠٢١ میں جو ریڈسٹرکٹںگ ہوی تھی اس کی وجہ سے اب نئی انتخابی حدود کھینچ دی گئ ہیں۔ اپنے نئے پولنگ کے مقامات، ضلعی نمبر تلاش کریں، اور معلومات حاصل کریں کے کون سے سیاستدانوں کی سیٹ اس الکشن میں بیلٹ پر ہے۔ ہماری چیک لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ دینے کا منصوبہ بنائیں۔